3 جولائی، 2023، 8:23 PM

ترکی، بدنام زمانہ موساد کا وسیع نیٹ ورک پکڑا گیا، کئی جاسوس گرفتار

ترکی، بدنام زمانہ موساد کا وسیع نیٹ ورک پکڑا گیا، کئی جاسوس گرفتار

ترکی کے خفیہ ادارے نے صہیونی حکومت کے جاسوسی ادارے موساد کے بڑے نیٹ ورک کی نشاندہی اور متعدد ایجنٹوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی صباح کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ترکی کے خفیہ ادارے میت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں بیرونی عناصر کی مدد سے فعالیت میں مصروف صہیونی ادارے موساد کا وسیع نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔

ترک خفیہ ادارے نے درجنوں افراد کو بدنام زمانہ صہیونی خفیہ ادارے کے لئے کام کرتے ہوئے پکڑ لیا ہے۔ 

میت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کئی مہینے تحقیقات اور خفیہ نگرانی کے بعد 56 افراد پر مشتمل جاسوسی نیٹ ورک کی شناخت ہوگئی ہے جو مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل تھا اور صہیونی جاسوسی ادارے موساد کے لئے خدمات انجام دے رہا تھا۔

ڈیلی صباح کے مطابق ترک خفیہ ادارے میت کی خصوصی شعبے نے استنبول پولیس کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے موساد کے لئے خدمات انجام دینے کا اعتراف کرلیا ہے۔

ترک خفیہ ایجنسی کے مطابق موساد کے ایجنٹ اپنے مدنظر افراد کی نگرانی کے لئے جی پی ایس سے کام لیتے تھے اور ان افراد کی گاڑیوں پر نگرانی کرکے ان کے گھروں کا پتہ معلوم کرتے تھے۔ 

ترک ادارے نے مزید انکشاف کیا ہے کہ بیرونی ممالک سے موساد کے ایجنٹوں کے ساتھ انٹرنیٹ کے ذریعے رابطہ برقرار کیا جاتا ہے۔ یہ لائنیں اسپین، برطانیہ، جرمنی، سویڈن، ملائشیا، انڈونیشیا اور بلجئیم میں جعلی ناموں پر رجسٹرڈ تھیں۔

News ID 1917575

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha