1 جولائی، 2023، 3:54 PM

قرآن پاک کی بے حرمتی، ایران میں سویڈش سفارتخانے کے باہر احتجاج+ ویڈیو

قرآن پاک کی بے حرمتی، ایران میں سویڈش سفارتخانے کے باہر احتجاج+ ویڈیو

ایران میں سویڈش سفارتخانے کے باہر قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سویڈن میں اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے پر ایران میں سویڈش سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔

سویڈش سفارتخانے کے باہر ہونے والے احتجاج کے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے کو سخت سزا دی جائے۔ مقدس عقائد کی توہین کی اجازت نہیں دینگے ، سخت ردعمل ہوگا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں سویڈش ناظم الامور کو طلب کرلیا۔

ایران نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سویڈن میں اسٹاک ہوم میں مسجد کے باہر قرآن کی بےحرمتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔

News ID 1917532

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha