1 جولائی، 2023، 9:06 PM

ملکی پیداوار میں پیشرفت قابل اطمینان ہے، حکومت بیروزگای کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، صدر رئیسی

ملکی پیداوار میں پیشرفت قابل اطمینان ہے، حکومت بیروزگای کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، صدر رئیسی

صنعت و کان کنی کے قومی دن کے موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیداوار میں ہونے والا اضافہ ملکی معیشت کی بحالی کا ثبوت ہے، حکومتی ذمہ دار ادارے پیداواری شعبے کی ترقی اور استحکام کے لئے مزید کوششیں کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے قومی صنعت اور کان کنی کے دن کی مناسبت سے منعقد ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا پیداواری شعبہ پیشرفت کی جانب گامزن ہے۔ تمام اعداد و شمار سے بخوبی ظاہر ہوتا ہے کہ ملک پیداواری اور اقتصادی شعبے میں ترقی کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ پیداواری شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تعاون کرے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت صنعتی اور کان کنی کے شعبے کی مزید حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ ان شعبوں کو حکومتی تعاون کا یقین ہوجائے۔

صدر رئسی نے مزید کہا کہ ٹیکس مراعات کی منظوری اور ان کا نفاذ یقینی بنا کر حکومت نے پیداواری شعبے کو مزید تعاون فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔

بینکنگ، کرنسی اور پانی و بجلی کے شعبوں میں موجود عدم توازن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی کے سیکٹر میں عدم توازن کو ختم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے غیر اقدمات کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ صنعتیں اپنے طور پر 10 ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار کا منصوبہ بناسکتی ہیں تاکہ توانائی کے شعبے میں سے عدم توازن کو ختم کیا جاسکے۔

آیت اللہ رئیسی نے اس عزم کو دہرایا کہ حکومت کسی بھی صنعت کو بختند ہونے نہیں دے گی اور بیروزگای کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ حکومت صنعت اور کن کنی کے شعبے میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لئے ملکی وسائل کو بروئے کار لائے گی۔

News ID 1917540

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha