مہر خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، بیت اللہ الحرام کے ایرانی زائرین جو پیر کی رات صحرائے عرفات گئے تھے؛ صبح سویرے ہی جبل الرحمہ کی طرف روانہ ہوئے اور رات خدا کی عبادت میں گزاری۔
ہزاروں ایرانی زائرین گزشتہ رات خدا سے راز و نیاز کرتے رہے، ان میں سے اکثر رات بھر جاگ کر دعا اور قرآن مجید کی تلاوت میں مصروف رہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایرانی زایرین کے خیموں سے دعاؤں کی آواز سنی جا سکتی تھی، ہزاروں ایرانی عازمین حج کی اپنے رب سے عارفانہ اور عاشقانہ سرگوشیوں نے حج کے مناسک کی رونق کو دوبالا کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات اور آج صبح بہت سے زائرین جبل الرحمہ کے اطراف میں پہنچ گئے، اس پہاڑ کے نزدیک حاجیوں کی موجودگی نے صحرائے عرفات کے ماحول کو روح پرور بنا دیا ہے۔ ایسا دلکش منظر کہ جس کے نظارے سے دل کو سکون اور قلب کو چین ملتا ہے ۔
آپ کا تبصرہ