26 جون، 2023، 1:09 PM

مناسکِ حج کا آغاز ہو گیا

مناسکِ حج کا آغاز ہو گیا

مناسک حج کا آغاز ہوگیا اور عازمین حج قافلوں کی صورت میں منیٰ پہنچ گئے ہیں جہاں آج رات وہ قیام کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مناسک حج کا آغاز ہو گیا ہے اور عازمین حج قافلوں کی صورت تلبیہہ کہتے ہوئے منیٰ پہنچ گئے ہیں۔ عازمین حج کے لیے منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی جدید سہولتوں کے ساتھ بسائی گئی ہے۔

عازمین حج آج کی رات منیٰ میں ہی قیام کریں گے اور کل نماز فجر کی ادائیگی کے بعد میدان عرفات کے لیے روانہ ہوں گے جہاں حج کا رکن اعظم ’’وقوف عرفات‘‘ ادا کیا جائے گا۔

عالمی وبا کورونا کے بعد چار برس بعد اس سال پوری گنجائش کے ساتھ حج ادا کیا جا رہا ہے اور دنیا بھر سے لگ بھگ 20 لاکھ عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آئے ہیں جب کہ خادم حرمین شریفین کی دعوت پر دنیا کے 90 ممالک سے 1300 شخصیات کو شاہی مہمان کے طور پر حج کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

News ID 1917419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha