27 اپریل، 2025، 9:40 AM

شہید رجائی بندرگاہ دھماکہ، فلسطینی تنظیموں کا اظہار ہمدردی

شہید رجائی بندرگاہ دھماکہ، فلسطینی تنظیموں کا اظہار ہمدردی

فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے شہید رجائی بندرگاہ پر دھماکے پر ایران سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے الگ الگ بیانات میں ہرمزگان کی شہید رجائی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید رجائی بندرگاہ پر دھماکے پر ایران کے ساتھ غم میں شریک ہے اور اسلامی جمہوری ایران، اعلی حکام اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم اسلامی جمہوری ایران کی صلاحیتوں پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ وہ اس تکلیف دہ واقعے کے اثرات سے نکل کر ترقی اور تعمیر کے سفر کو جاری رکھے گا۔

دوسری جانب عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ شہید رجائی بندرگاہ میں ہونے والے اس دلخراش حادثے کے بعد اسلامی جمہوری ایران کے قائدین، حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران اپنے مضبوط عزم اور بھرپور تجربے کی بدولت اس بحران سے نکلنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

News ID 1932215

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha