بیروت میں دھماکہ بہت بڑا قومی المیہ / بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں بیروت میں ہونے والے ہولناک دھماکے کو قومی المیہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی عوام باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اس عظیم قومی المیہ سے عبور کرجائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں بیروت میں ہونے والے ہولناک دھماکے کو قومی المیہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی عوام باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اس عظیم قومی المیہ سے عبور کرجائیں گے۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں ہولناک دھماکہ میں  شہید ہونے والوں اور زخمیوں کے متاثرہ خاندانوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے  دھماکہ کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے، جس کے سماجی ، اقتصادی اور سلامتی کے شعبوں پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں متاثرہ خاندانوں  کے لئے اپنی تمام خدمات پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ مشکل شرائط سے گزر جائيں گے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں شہداء کے لئے اللہ تعالی کی رحمت اور ان کے خاندانوں کے لئے صبر کی دعا کی ہے۔ واضح رہے کہ کل سہ پہر کو بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماک کے نتیجے میں اب تک 100 افراد جاں بحق اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1902063

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =