مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت صحت کے روابط عمومی کے سربراہ نے ایک پیغام میں بتایا کہ شہید رجائی بندرگاہ حادثہ کے زخمیوں میں سے 729 افراد ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے رخصت ہوگئے ہیں۔
حسین کرمانپور نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی بڑی تعداد ہسپتال سے فارغ ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 357 افراد مختلف وجوہات کی بنا پر ہسپتال میں داخل ہیں، جن میں سے 21 افراد ICU میں داخل ہیں جنہیں دعاؤں اور طبی امداد کی سخت ضرورت ہے۔ پانچ افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
آپ کا تبصرہ