10 جون، 2023، 5:46 PM

آیت اللہ رئیسی اور فرانس کے صدر کی ٹیلیفونک گفتگو، ٘مختلف امور پر تبادلہ خیال

آیت اللہ رئیسی اور فرانس کے صدر کی ٹیلیفونک گفتگو، ٘مختلف امور پر تبادلہ خیال

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے صدر رئیسی سے ٹیلفونک رابطہ کیا، دونوں سربراہان مملکت نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر رئیسی کے دفتر کے معاون محمد جمشیدی نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون نے ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی سے ٹیلفون پر رابطہ کیا اور دونوں نے ڈیڑھ گھنٹے گفتگو کی۔

محمد جمشیدی نے ٹوئیٹر پر اپنے اکاونٹ پر لکھا ہے کہ گفتگو کے دوران فرانس کے صدر تاکید کی کہ فرانس ایران کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔

جمشیدی نے مزید لکھا ہے کہ دونوں سربراہان مملکت نے خطے کے حالات کے علاوہ ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے گفتگو کی اور دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کی ضرورت پر زور دیا۔

News ID 1917100

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha