18 جون، 2023، 5:17 PM

فرانس، ماحولیات کی حفاظت کے لئے احتجاج کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کاروائی

فرانس، ماحولیات کی حفاظت کے لئے احتجاج کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کاروائی

فرانس اور اٹلی کے درمیان ریلوے لائن کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس نے آنسو گیس کے گولے فائر کئے جس سے کئی زخمی ہوئے اور متعدد کو گرفتار کرلیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فرانس اور اٹلی کے درمیان جدید اور تیزرفتار ٹرین چلانے کے لئے ریلوے لائن کی تعمیر کے خلاف ماحولیاتی کارکنوں نے احتجاج کیا۔ احتجاج کے نتیجے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور 12 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے لائن کے نتیجے میں جنگلات اور ماحولیات کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے 2 ہزار سے زائد افراد نے فرانس کے جنوب مشرق میں واقع قصبے سن رمی دمورین میں احتجاج کیا۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے فائر کئے جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کی حمایت کے تحت تعمیر ہونے والی جدید ریلوے لائن 57 کلومیٹر لمبی سرنگ کے ذریعے فرانس کے شہر لیون کو اٹلی کے شہر تورین سے ملائے گی۔ اس منصوبے کی لاگت 26 ارب یورو ہے۔

منصوبے کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس ریلوے لائن کی تعمیر سے شہروں میں ٹریفک کا رش کم ہوگا لیکن مخالفین اس منصوبے کو ماحولیات مخصوصا آلپ ماونٹین کے لئے خطرناک قرار دے رہے ہیں۔
 

News ID 1917269

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha