10 جون، 2023، 6:33 PM

مزاحمت نے غاصب صہیونیوں سے سکون بھی چھین لیا؛ صہیونیوں میں اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کا استعمال بڑھ گیا

مزاحمت نے غاصب صہیونیوں سے سکون بھی چھین لیا؛ صہیونیوں میں اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کا استعمال بڑھ گیا

عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں غاصب صہیونیوں میں اینٹی ڈپریشن اور گولیوں کے استعمال میں شدت سے اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عبرانی میڈیا نے غاصب صہیونیوں میں گولیوں اور اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کے استعمال میں تیزی سے اضافے کی اطلاع دی ہے۔

آئی 24 نیوز ویب سائٹ نے اس حوالے سے میں رپورٹ پیش کی ہے کہ جغرافیائی کشیدہ سیاسی صورتحال اور کورونا وائرس کے بعد کے مشکل حالات سمیت سیاسی اور معاشی خراب صورتحال کے پیش نظر بڑھتی ہوئی تشویش کے باعث اسرائیل میں استعمال ہونے والی اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کی مقدار میں شدت سے اضافہ ہوا ہے۔

اس رپورٹ میں طبی اور مختلف ہسپتالوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں، تین اسرائیلیوں میں سے کم از کم ایک اسرائیلی ذہنی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہے اور یہ مسائل اسرائیلی خواتین میں بہت زیادہ پائے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل، عبرانی میڈیا نے فلسطینیوں کی جانب سے مزاحمتی کارروائیوں میں شدت کے بعد، غاصب صہیونی آباد کاروں میں ذہنی اور نفسیاتی مسائل میں اضافے کی اطلاع دی تھی۔

غاصب صہیونی حکومت کے شعبۂ صحت کے عہدیدار میخائل لیو ایری نے یدیعوت احرونوت کو بتایا تھا کہ حالیہ مہینوں میں ذہنی اور نفسیاتی علاج و معالجے کی خدمات حاصل کرنے کیلئے ایمرجنسی مراکز میں رجوع کرنے والوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ غاصب صہیونی بستیوں اور شہروں پر آزادی پسندوں کے انتقام کے نام سے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے پے درپے میزائلوں کی بارشوں سے خوفزدہ ہو کر غاصب صہیونیوں میں ذہنی اور نفسیاتی مسائل کی مقدار نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے۔

News ID 1917097

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Ali hussain IR 00:50 - 2023/06/11
      0 0
      zabar10