5 جون، 2023، 6:02 PM

ایرانی صدر کا مختلف ذرائع سے انقلاب اور نظام اسلامی کے حقائق کو بیان کرنے پر زور

ایرانی صدر کا مختلف ذرائع سے انقلاب اور نظام اسلامی کے حقائق کو بیان کرنے پر زور

ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہمیں اقوام عالم خاص طور پر نئی نسل تک انقلابِ اسلامی اور نظام اسلامی کے حقائق پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے 5 جون کے قیام کے ساٹھ سال مکمل ہونے پر، اس کے نیشنل کانگریس کے اراکین سے ملاقات میں کہا کہ اس کانگریس کا ایک اہم کام شہنشاہیت کے ظلم اور بربریت اور عوام کیلئے انقلابِ اسلامی کی خدمات اور ثمرات کو بیان کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 جون کی تاریخی تحریک اور قیام میں عوام کی بھرپور شرکت کا ایک محرک یہ تھا کہ انہیں امید تھی کہ حالات ایرانی قوم اور اسلام کے حق میں بدلیں گے۔

آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ جس دن تہران کے جنوب مشرقی علاقے ورامین کے لوگوں نے تحریک شروع کی تو انہوں نے شہنشاہی حکومتی کارندوں کو مسلح دیکھا لیکن وہ آگے بڑھتے رہے اور حالات کو تبدیل کرنے کیلئے اپنی جانوں کو قربان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ 5 جون عام سوگ کا اعلان کرتے تھے تاکہ اس تاریخی قیام کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کر سکے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ 15 خردار بمطابق 5 جون 1963ء کو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں انقلابِ اسلامی کی عظیم تحریک کا آغاز ہوا تھا جو انقلابِ اسلامی کی تاریخ میں ایک اہم موڑ اور ایرانی قوم کی اسلامی تحریک کا نقطۂ آغاز تھا۔

News ID 1916983

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha