3 جون، 2023، 4:10 PM

رجب طیب اردوغان نے ترکیہ کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا+ ویڈیو

رجب طیب اردوغان نے ترکیہ کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا+ ویڈیو

رجب طیب اردوغان نے ترکیہ کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ وہ مسلسل تیسری بار ملک کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک میڈیا سے نقل کیا ہے کہ حلف برداری تقریب ترکیہ کے پارلیمنٹ میں منعقد ہوئی جس میں ایرانی نائب صدر محمد مخبر سمیت دیگر عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ رجب طیب اردوغان نے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل عزم کیا کہ میں آئین و قانون اور جمہوری اقدار کی پاسداری کروں گا۔

اتوار 28 مئی کو صدارتی الیکشن کے دوسرے اور آخری مرحلے میں رجب طیب اردوغان نے فتح حاصل کی جبکہ ان کے حریف کمال قلیچ دار دوسرے نمبر پر رہے۔ اردوان نے 52.24 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ کمال قلیچ دار نے 47.79 فیصد ووٹ لیے۔

ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد اردوان نے استنبول میں اپنے سپورٹرز سے خطاب میں کہا تھا کہ ترکیہ کے عوام نے ہمیں دوبارہ اقتدار سونپ دیا، ہمیں مزید 5 سال حکومت کرنے کی ذمہ داری دے دی۔
 

News ID 1916935

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha