3 جون، 2023، 12:02 PM

سعودی وزیر خارجہ شاہ سلمان کا پیغام لے کر تہران کا دورہ کریں گے

سعودی وزیر خارجہ شاہ سلمان کا پیغام لے کر تہران کا دورہ کریں گے

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سعودی عرب کے فرمان روا سلمان بن عبدالعزیز کا اہم پیغام لے کر تہران آرہے ہیں۔

مہر خبرساں ایجنسی نے عرب نیوز ویب رأی الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان آئندہ ہفتے ایران کے دورے پر آئیں گے۔ سعودی وزیر خارجہ تہران کے اعلی حکام تک شاہ سلمان کا اہم پیغام پہنچائیں گے۔

رأی الیوم نے باخبر سیاسی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کو سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کا اہم پیغام پہنچائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق یہ پیغام دونوں ممالک کے روابط کے بارے میں ہے۔

دورے کے دوران سعودی وزیرخارجہ ایرانی صدر اور دوسرے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔ اس سے پہلے برکس کے وزارائے خارجہ کے اجلاس کے دوران شہزادہ فیصل نے اعلان کیا تھا کہ کیپ ٹاون میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ دراین اثناء سعودی وزارت خارجہ نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے بیجنگ معاہدے کے تحت باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور بین الاقوامی سطح پر امن اور سیکورٹی کے حوالے سے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

سعودی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے مفادات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مستقبل میں مختلف شعبوں میں اعلی حکام کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا دونوں ممالک نے بیک وقت سفیروں کی تعییناتی کے ساتھ ساتھ سفارت خانے کھولنے کا اعلان کرکے اچھا قدم اٹھایا ہے۔

عبداللہیان نے سعودی عرب کی جانب سے ایرانی حجاج کی بہترین میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ گذشتہ ادوار میں آپس کے تعلقات میں بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ سعودی وزیر خارجہ کا دورہ تہران اس حوالے سے مزید فائدہ مند ثابت ہوگا۔ امیر عبداللہیان نے برکس کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے بہترین پلیٹ فارم قرار دیا۔ 

امیر عبداللہیان سے ملاقات کے دوران سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی بہتری خوش آئند ہے۔ انہوں نے سعودی سفارتی مشنز کی بحالی کے سلسلے میں ایرانی حکام کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک نے تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں اہم اقدامات کئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات دونوں ممالک اور پورے خطے کے مفاد میں ہیں۔ 

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی طرف سے دعوت کے بعد جلد تہران کا دورہ کریں گے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران اور سعودی عرب کے سربراہان مملکت کے لئے خیر سگالی کے پیغامات بھیجے۔
 

News ID 1916920

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha