2 جولائی، 2025، 11:44 AM

ایرانی وزیر خارجہ کا سفارتی پیغام سعودی عرب ہم منصب کو موصول، تعلقات کے فروغ پر زور

ایرانی وزیر خارجہ کا سفارتی پیغام سعودی عرب ہم منصب کو موصول، تعلقات کے فروغ پر زور

عراقچی کا مکتوبی پیغام سفیر علیرضا عنایتی کے ذریعے سعودی وزیر خارجہ کے نائب کو پیش کیا گیا جس میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تاکید کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا ایک مکتوبی پیغام سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے نام پہنچایا گیا۔ یہ پیغام ایرانی سفیر برائے سعودی عرب علیرضا عنایتی نے سعودی نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی کو وزارت خارجہ کے دفتر میں باضابطہ طور پر سپرد کیا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس کے مطابق، اس خط کا محور ایران اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کے فروغ کے امکانات تھے۔ دونوں ملکوں کے نمائندوں نے اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ سفارتی پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب تہران اور ریاض کے درمیان گزشتہ برسوں میں کشیدگی کے بعد روابط کی بحالی اور استحکام کی کوششیں جاری ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیغام دونوں ممالک کے درمیان جاری مفاہمتی عمل کو مزید تقویت دے سکتا ہے جو خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

News ID 1934033

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha