5 اکتوبر، 2025، 4:28 PM

ایران اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا

ایران اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا

ریاض میں ایرانی سفیر اور سعودی نائب وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات، باہمی مفادات کے تناظر میں تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات زیر غور آئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور سعودی عرب کے اعلی حکام کے درمیان ریاض میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی سفیر علی رضا عنایتی اور سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سعود الساتی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے راستوں پر گفتگو کی گئی۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق، ملاقات میں علاقائی صورتحال، باہمی تعاون کے شعبے اور مشترکہ مفادات کی روشنی میں تعلقات کو فروغ دینے کی تجاویز پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

News ID 1935773

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha