مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گارڈین کونسل کے سکریٹری آیت اللہ احمد جنتی نے امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ خراسان کے علاقے میں امام رضا علیہ السلام کی آمد سے ایران اور عالم اسلام میں اسلام کی اصلی تعلیمات پھیل گئیں۔ آیت اللہ جنتی نے کہا کہ امام رضا علیہ السلام کا سرکاری عہدہ دین کی تعلیمات کو عام کرنے کا ایک ذریعہ تھا اور اس دور میں جب اسلامی معاشرے میں منحرف افکار پروان چڑھ رہے تھے، آپ (ع) نے میدان میں حاضر ہو کر دینی شکوک و شبہات کا جواب دیا۔
آیت اللہ جنتی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے بارے میں کہا کہ امام خمینی (رہ) نے دنیا کے حریت پسند لوگوں کو جرات کا درس دیا کہ خدا کی طاقت پر اپنے پختہ یقین سے یہ ممکن ہے کہ وہ متکبر طاقتوں کے سامنے کھڑے ہوں اور انہیں شکست دیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استکبار امام خمینی (رہ) کی جانب سے لگائے گئے ضرب کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔
آیت اللہ جنتی نے اپنی تقریر کے آخری حصے میں آیت اللہ خامنہ ای کے 1368 میں رہبر انقلاب کے طور پر منتخب ہونے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ جس چیز نے امام خمینیؒ کی وفات کو قابل برداشت بنا دیا وہ ان کے لائق جانشین آیت اللہ خامنہ ای کا شعوری انتخاب تھا۔ انہوں نے کہاکہ آیت اللہ االعظمیٰ سید علی خامنہ ای کے رہبر کے طور پر انتخاب نے اسلامی انقلاب کے دوستوں کو خوش اور دشمنوں کو مایوس کیا۔
آپ کا تبصرہ