31 مئی، 2023، 1:59 PM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

قلبِ ایران "مشہد مقدس" میں ولادتِ مبارکہ امام رؤف (ع) کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع

 قلبِ ایران "مشہد مقدس" میں ولادتِ مبارکہ امام رؤف (ع) کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع

گزشتہ رات مشهد مقدس میں، امام رضا علیہ السّلام کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے لاکھوں زائرین نے بارگاہ حضرت میں حاضر ہو کر اظہارِ عقیدت کیا، جشن میلاد امام رضا علیہ السّلام میں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں اہل بیت علیہم السّلام کے پیروکار شریک تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عشرۂ کرامت کی مناسبت سے ایران بھر کے مختلف شہروں میں جشن میلاد کا سلسلہ جاری تھا تاہم عشرۂ کرامت کے اختتامی مرحلے میں مشہد مقدس بارگاہ حضرت امام رضا علیہ السّلام میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

 قلبِ ایران "مشہد مقدس" میں ولادتِ مبارکہ امام رؤف (ع) کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع

یاد رہے کہ عشرۂ کرامت کا آغاز حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا کی ولادت جبکہ اختتام حضرت امام رضا علیہ السّلام کی ولادتِ باسعادت پر ہوتا ہے۔

آج مشہد مقدس میں دنیا بھر سے بالخصوص ایران کے تمام شہروں سے زائرین امام ہشتم علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السّلام کی بارگاہ میں حاضر ہیں اور ان سے اظہارِ عقیدت کے ساتھ جشن و محافل کا سلسلہ بھی عروج پر ہے۔

 قلبِ ایران "مشہد مقدس" میں ولادتِ مبارکہ امام رؤف (ع) کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ زائرین میں نومولود بچوں سے لیکر بزرگ مرد و خواتین اور جوانوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

یوں تو مشہد مقدس میں مختلف مناسبتوں پر تقریبات منعقد ہوتی رہتیں ہیں لیکن امسال ان تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ ایک ماہ قبل شروع ہوا اور اس مہینے کے آخر تک یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا اور زائرین کیلئے پذیرائی کیمپس اور موکب کا اہتمام کیا گیا ہے، جہاں زائرین آرام کر سکتے ہیں اور تبرکات سے فیضیاب ہو سکتے ہیں۔

 قلبِ ایران "مشہد مقدس" میں ولادتِ مبارکہ امام رؤف (ع) کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع

News ID 1916846

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha