مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کی سرکاری ٹیلی ویژن نے دمشق کے اطراف میں دھماکوں کی خبر دی ہے۔ سرکاری خبررساں ادارے سانا نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد دفاعی سسٹم کو فعال کیا گیا ہے۔
دوسری طرف صہیونی ٹی وی کان نے شامی حدود میں صہیونی طیاروں کے حملوں کے بارے میں کہا ہے کہ رات کے حملے شام کی عرب لیگ میں واپسی کے بعد پہلی مرتبہ کئے گئے ہیں۔ عرب ذرائع ابلاغ نے جولان اور مقبوضہ علاقوں میں صہیونی طیاروں کی پروازوں کی خبر دی ہے۔
دمشق اور اس کے اطراف میں فضائی حملوں کے بعد شام نے فضائی دفاع کا سسٹم فوی طور پر فعال کردیا ہے۔ حالیہ مہینوں میں شامی دفاعی سسٹم نے کئی مرتبہ اسرائیل کے فضائی حملوں کو ناکام بنایا ہے۔
شامی حکومت نے اقوام متحدہ کے لئے بھیجے گئے پیغامات میں صہیونی حکومت کی جارحانہ کاروائیوں کی مذمت کی ہے۔
آپ کا تبصرہ