7 فروری، 2024، 10:04 AM

صہیونی فوج کا شام پر دوبارہ حملہ، کئی بے گناہ شہری شہید و زخمی

صہیونی فوج کا شام پر دوبارہ حملہ، کئی بے گناہ شہری شہید و زخمی

صہیونی طیاروں نے شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حمص پر حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ شام کے صوبہ حمص پر صہیونی طیاروں نے حملہ کیا ہے۔ بقاع کے شمالی علاقوں میں صہیونی طیاروں کے حملوں کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق شامی فضائی دفاعی سسٹم حملوں کا جواب دے رہا ہے تاہم دس مختلف مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

میڈیا کے مطابق شامی دفاعی نظام نے کئی میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا جبکہ بعض میزائل حمص کے جنوب مغرب میں واقع قصبے قصیر کے نواحی علاقوں میں گرے ہیں۔

حملوں کے بعد منتشر ہونے والے مناظر میں عوام املاک کو ہونے والے نقصانات کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے جبکہ بعض ذرائع نے کم از کم دو افراد کی شہادت کی بھی خبر دی ہے اور جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

شامی خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق صہیونی طیاروں نے علی الصبح شمال کی طرف سے حمص پر حملہ کیا ہے جس میں کئی بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ عوامی اور غیر فوجی املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

News ID 1921727

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha