مہر خبررساں ایجنسی نے شامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فضائیہ نے شامی صوبے حلب کے شہر السفیرہ پر فضائی حملہ کردیا ہے۔
شامی ذرائع نے کہا ہے کہ السفیرہ پر فضائی حملے کے بعد شہر کے مختلف مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
اسپوٹنک نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی طیاروں نے شام اور عراق کی سرحد سے شامی شہروں پر میزائل داغے ہیں۔
بعض ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیل نے حلب کے جنوب مشرق میں ایک ریسرچ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔
شامی فوجی ذرائع کے مطابق علی الصبح صہیونی طیاروں نے کئی میزائل فائر کیے۔ صہیونی حملے کے نتیجے میں کئی شامی فوجی زخمی ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ