مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سوڈان کی مسلح افواج اور پیراملٹری فورسز نے جنگی بندی میں توسیع پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ موجودہ جنگ بندی کی مدت پیر کی شام کو ختم ہورہی ہے۔ جنگ بندی کے دوران فریقین کے درمیان جھڑپوں کی کمی دیکھی گئی ہے۔
اس سے پہلے سوڈان کی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پیر تک جاری جنگ بندی کی مدت میں توسیع کے لئے غور کیا جارہا ہے۔ سوڈانی فوج جدہ میں ہونے والے معاہدے کے تحت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی پر عملدرامد کے لئے پرعزم ہے۔
پیراملٹری فورسز نے بھی علیحدہ بیان میں جنگ بندی کی مدت میں توسیع پر آمادگی کا اعلان کیا تھا۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ پیراملتری فورسز جنگ بندی پر فریق مخالف کی پابندی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں مزید توسیع چاہتی ہے۔
سعودی عرب اور امریکہ نے مشترکہ بیان میں سوڈان میں متحارب گروہوں سے اپیل کی تھی کہ جنگ بندی میں توسیع کریں۔ جنگ بندی میں توسیع سے سوڈان کے عوام تک انسانی ہمدردی کی بنیادی پر امدادی اشیاء کی ترسیل ممکن ہوجائے گی۔ جنگ بندی میں توسیع کی صورت میں فریقین معاہدے کی شقوں پر عمل کرتے ہوئے سویلین کی مدد کرنے کے پابند ہوں گے۔
mehrnews.com/x32hjv
آپ کا تبصرہ