1 جون، 2023، 10:57 AM

افریقن یونین نے سوڈان کے بحران کا راہ حل پیش کردیا

افریقن یونین نے سوڈان کے بحران کا راہ حل پیش کردیا

افریقی اتحاد نے سوڈان میں جاری خانہ جنگی اور سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے چھے نکاتی ایجنڈا پیش کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک نے حوالے سے کہا ہے کہ افریقی اتحاد نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ تنظیم نے سوڈان میں مسلح افواج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے جنرل عبدالفتاح البرہان اور جنرل حمیدتی کے سامنے چھے نکاتی ایجنڈا پیش کردیا ہے۔

بیان کے مطابق خانہ جنگی اور اندرونی بحران کو ختم کرنے کے لئے چھے نکاتی ایجنڈے پر عمل کیا جائے گا جو درج ذیل نکات پر مشتمل ہے؛

1۔ ایک دوسرے پر حملوں اور دشمنی پر مبنی اقدامات کو فوری طور پر روک دیا جائے

2۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہونے والے اقدامات کا فوری اجراء

3۔ سویلین اور شہری تنصیبات کی حمایت اور بین الاقوامی قوانین پر مکمل عملدرامد

4۔ خانہ جنگی سے متاثر ہونے والے ہمسایہ ممالک کو کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے

5۔ سوڈان کی تمام جماعتوں کو شامل کرتے ہوئے سیاسی انتقال اقتدار کے عمل کی تکمیل

6۔ ایک جمہوری اور غیر فوجی حکومت کی تشکیل
یاد رہے کہ دونوں فریقین نے باہمی اتفاق کے ساتھ جنگ بندی میں پانچ دن کا اضافہ کیا تھا تاہم آج سوڈانی افواج نے کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کی ثالثی میں پیراملٹری فورسز کے ساتھ صلح کے لئے ہونے مذاکرات میں تعاون نہیں کیا جائے گا کیونکہ فریق ثانی صلح اور جنگ بندی کی مخالفت کی ہے۔

News ID 1916868

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha