29 مئی، 2023، 9:08 AM

اسرائیل افرادی قلت کا شکار، مودی حکومت کے ساتھ ہزاروں بھارتی مزدور لانے کا معاہدہ

اسرائیل افرادی قلت کا شکار، مودی حکومت کے ساتھ ہزاروں بھارتی مزدور لانے کا معاہدہ

غاصب صہیونی حکومت نے بھارت کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت بازاروں میں کام کرنے کے لئے دس ہزار بھارتی مزدور لانے پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عبرانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ نریندر مودی کی حکومت نے غاصب اسرائیل کے ساتھ مہاجرت کے سلسلے میں ایک معاہدہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اسپوٹنک نے اتوار کے دن خبر دی تھی کہ صہیونی حکومت اور نئی دہلی کے درمیان معاہدے کے تحت دس ہزار بھارتی مزدوروں کو مقبوضہ علاقوں میں بھرتی کیا جائے گا۔

صہیونی ویب سائٹ والا کے مطابق نتن یاہو کابینہ کے مہاجرین اور آبادکاری کے شعبے کے حکام نے نئی دہلی کا دورہ کرکے بھارتی ہم منصبوں کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کیا تھا جس کے تحت مارچ کے مہینے میں دس ہزار بھارتی مزدوروں کو مقبوضہ علاقوں میں بھرتی کیا جانا تھا۔

رپورٹ اور صہیونی حکومت کے شعبہ مہاجرین کے حکام کے مطابق مستقبل قریب میں بھارتی مزدوروں کی بڑی تعداد اسرائیل کا رخ کرے گی۔ ویب سائٹ کے مطابق صہیونی حکومت کو درپیش غربت کے مسائل کی وجہ سے دس ہزار غیر ملکی مزدوروں کی ضرورت ہے جو شہر کے تعمیراتی کاموں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں خدمات انجام دیں گے۔

صہیونی حکام کے مطابق غیرملکی افراد کی بھرتی کے دوران متعلقہ کاموں میں ان کی مہارت اور انگریزی زبان پر عبور کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق غیر ملکی مزدور لانے کا ایک مقصد فلسطینی مزدوروں کی کمی کو پورا کرنا ہے۔

اس سے پہلے صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے بھی فلسطینی کارکنوں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے صہیونی حکومت کی جانب سے چین کے ساتھ تین ہزار مزدوروں کو بھرتی کرنے پر اتفاق کا انکشاف کیا تھا۔ اس وقت مقبوضہ علاقوں میں 80 ہزار فلسطینی اور 23 ہزار غیر ملکی کام کررہے ہیں۔ رواں سال مزید دس ہزار مزدور بھرتی کرنے کا امکان ہے۔

News ID 1916794

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha