27 مئی، 2023، 9:47 AM

یوکرائن کے الزامات کا مقصد مغرب سے مزید امداد حاصل کرنا ہے، وزارت خارجہ

یوکرائن کے الزامات کا مقصد مغرب سے مزید امداد حاصل کرنا ہے، وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یوکرائن کی جانب ایران پر الزامات کو مسترد کو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرائن ایران پر الزامات عائد کرکے مغربی ممالک سے امداد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ناصر کنعانی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہےکہ یوکرائن کے صدر کا ایران پر الزام بے بنیاد اور عالمی برادری کی یوکرائن کے حالات سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ایران یوکرائن جنگ کے خلاف ہے اور یوکرائنی عوام کے دکھوں کو محسوس کرتا ہے۔ ایران چاہتا ہے کہ جنگ ختم ہوجائے اور اس سلسلے میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے پر آمادہ ہے۔ یوکرائن کی جانب سے ایران پر الزمات میڈیا وار کا حصہ ہے۔ یوکرائن ایران پر الزامات لگا کر مغربی ممالک سے مزید امداد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ایران کے خلاف الزامات عائد کرنے سے یوکرائن کی صورتحال میں بہتری نہیں آئے گی۔ یوکرائن جنگ بندی کے لئے مذاکرات سے مسلسل انکار کرتا ہے۔ یہ دلیل ہے کہ یوکرائن کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ ان الزامات کا مقصد سیاسی اہداف حاصل کرنا ہے۔

News ID 1916746

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha