مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے عمان کے وزیر خارجہ بدر السید البوسعیدی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں باہمی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس ٹیلیفونک گفتگو میں، سلطنت عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق کے دورۂ تہران کے حوالے سے طے شدہ پروگراموں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی بادشاہ کے دورۂ تہران اور دونوں سربراہان کی ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے عمان کے بادشاہ تہران کا دورہ کریں گے جو کہ خطے کی سیاسی صورتحال پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ