مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ مصدق ملک نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار 2 روسی وزیر 86 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان آئے، روس سے رعایتی قیمت پر تیل مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں، حالات کو بہتر کرنے کے لیے مشکل فیصلے کیے جا رہے ہیں، آگے بڑھنے کے لیے ہمیں چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو پروموٹ کرنا ہے۔
وزیرِ مملکت نے کہا کہ بجٹ میں چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو سہولتیں دینے پر غور کر رہے ہیں، ہم نے تاپی گیس منصوبے سے سستی گیس لانی ہے، اس پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آٹو موٹو پالیسی کو بنائے کئی سال ہو چکے، آج تک ہم ایک انڈیکیٹر کا کور نہیں ایکسپورٹ کر سکے، میرے خیال میں ہماری آٹو موٹو پالیسی بہتر نہیں۔
آپ کا تبصرہ