مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں دونوں نے سفارتی مشنز کے افتتاح کے بارے میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لئے دونوں ممالک کی متعلقہ ٹیمیں ضروری امور کا جائزہ لے ہی ہیں۔ ایران سفارتی عملے کی تعییناتی کے سلسلے میں ضروری امور کو جلد انجام دینے کی خواہش رکھتا ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور دیگر اعلی حکام کی ملاقاتوں کو فریقین کی دلچسپی کی دلیل قرار دیا۔
گفتگو کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو اہمیت دیتا ہے اور اس سلسلے میں اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے تمام مراحل کو جلد مکمل کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سفیروں کی تعیناتی سے باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔
آپ کا تبصرہ