12 مئی، 2023، 9:26 PM

پاکستان، 72 گھنٹے سے زائد بند رہنے کے بعد انٹرنیٹ سروس بحال

پاکستان، 72 گھنٹے سے زائد بند رہنے کے بعد انٹرنیٹ سروس بحال

پاکستان میں 72 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی، یوٹیوب، ٹویٹر، فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک عوام کی رسائی ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں 72  گھنٹے سے زائد وقت گزرنے  کے  بعد موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی، یوٹیوب، ٹویٹر، فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک عوام کی رسائی ہوگئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور  امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے بعد ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا تک عوام کی رسائی روک دی گئی تھی۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت  پر موبائل انٹرنیٹ، یوٹیوب ، ٹویٹر اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس تک پاکستانی عوام کی رسائی روک دی گئی تھی۔انٹرنیٹ سروس بند  ہونے کی وجہ سے  ملک میں  موبائل کمپنیوں اور فری لانسنگ کی صنعت کو بڑا دھچکا لگا تھا جب کہ پاکستان میں انٹرنیٹ  کی بندش پر امریکا سمیت کئی ممالک اور عالمی اداروں  نے  تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔

News ID 1916437

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha