مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ میں مختلف مقامات پر صہیونی افواج کے حملوں کے بعد تحریک آزادی فلسطین نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے۔ تحریک نے صہیونی حکومت کو انتباہ کیا ہے کہ غزہ میں جارحیت کی اسرائیلی حکومت کو بڑی قیمت چکانا ہوگا۔
تحریک نے حملوں میں مقاومتی رہنماوں کی شہادت کو فلسطینی عوام کے عزم و حوصلے میں اضافے کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے رہنماوں کو شہید کرکے بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دشمن نے جنگ شروع کرکے آگ سے کھیلا ہے لیکن جنگ کے خاتمے کا وقت دشمن نہیں بلکہ فلسطینی عوام معین کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے حماس نے بھی ایک بیان میں جہادی رہنماوں سمیت شہریوں کی شہادت پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ فلسطینی عوام اپنے رہنماوں کا بدلہ لینے اور دشمن کو زک پہنچانے کے فن سے خوب آگاہ ہیں۔
یاد رہے کہ آج علی الصبح صہیونی طیاروں نے غزہ اور دیگر مقامات پر حملہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حملوں میں القدس بریگیڈ کے رہنما سمیت 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ