مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکومتی ترجمان علی بہادری جہرمی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ اندورنی شدید بحرانوں اور مشکلات سے توجہ ہٹانے کیلئے صہیونی حکومت اور دیگر ریاستی دہشت گردوں کی عادت، سرحدوں سے باہر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنا ہے، تاکہ رائے عامہ کو منحرف کرکے اپنے اندرونی مسائل کو چھپا سکے۔
واضح رہے کہ مقداد مہقانی اور میلاد حیدری دو ایرانی فوجی مشیر تھے، جنہیں حالیہ دنوں شام میں شہید کر دیئے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ