مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی سرکاری خبررساں ذرائع واس سے نقل کیا ہے کہ سعودی وزارت خارجہ نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں غاصب اسرائیلی فوج کی حمایت سے صہیونی آبادکاروں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
مذمتی بیان میں آیا ہے کہ یہودی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ ہر حملہ قیام امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور مذہبی مقدسات کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کے منافی ہے۔
واضح رہے کہ غاصب صہیونی فوجیوں نے جھوٹے بہانوں سے مسجد الاقصیٰ پر حملہ کرکے رمضان المبارک میں نماز ادا کرنے والے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
آپ کا تبصرہ