28 مارچ، 2023، 3:55 PM

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور عراقی وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور عراقی وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے عراق کے وزیراعظم محمد الشیاع السوڈانی سے ٹیلی فون پر گفتگو پر باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شفق نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ سے جڑے مختلف امور اور طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی کے دفتر کے مطابق اس گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کونسل کی دائرے میں اقتصادی اور سرمایہ کاری جیسے امور پر تعاون رکھنے پر زور دیا گیا۔

News ID 1915557

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha