27 مارچ، 2023، 4:05 PM

روس، ایران، شام اور ترکیہ کا مشترکہ اجلاس جلد متوقع

روس، ایران، شام اور ترکیہ کا مشترکہ اجلاس جلد متوقع

مشرق وسطی اور افریقہ کے لئے روسی صدر کے ایلچی اور نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگدانوف نے کہا ہے کہ روس، ایران، شام اور ترکیہ کا چار ملکی اجلاس مستقبل قریب میں منعقد ہوگا۔

 مہر نیوز ایجنسی نے روسی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ چاروں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ جلد ملاقات کریں گے۔ اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ 
روسی ایلچی نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اہم اور اسٹریٹجک اہداف پر مبنی ہمارا ثالثی کا مشن کامیابی سے ہم کنار ہوگا۔

بوگدانوف نے توقع ظاہر کی کہ مشترکہ اجلاس کے نتیجے میں شام اور ترکیہ کے درمیان تعلقات معمول پر آجائیں گے۔

News ID 1915527

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha