27 مارچ، 2023، 5:13 PM

ایران اور لیبیا کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،نجلاء المنقوش کو دورہ ایران کی دعوت 

ایران اور لیبیا کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،نجلاء المنقوش کو دورہ ایران کی دعوت 

دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران لیبیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے دوبارہ افتتاح اور سفیر کی تعییناتی کے معاملے پر بھی اظہار خیال کیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور لیبیا کی بین الاقوامی تعاون اور خارجہ کی وزیر نجلاء المنقوش کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ 

دونوں وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس دوران امیر عبداللہیان اور نجلاء المنقوش نے ماہ رمضان کی آمد کے حوالے سے ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے لیبیا کی ہم منصب کو ایران کے دورے کی دعوت دی جس کو لیبیا کی وزیر خارجہ نے قبول کیا۔ دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران لیبیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے دوبارہ افتتاح اور سفیر کی تعییناتی کے معاملے پر بھی اظہار خیال کیا۔

News ID 1915531

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha