مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ بھارت میں جمعیت علمائے ہند نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کا چاند ہندوستان میں کہیں نظر نہیں آیا لہذا پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ کو ہوگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جمعیت علمائے ہند نے رمضان کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے اور پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ کو رکھنے کا کہا گیا ہے۔
اسی طرح بنگلادیش میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ بنگلہ دیش کی چاند دیکھنے والی نیشنل کمیٹی نے اعلان کیا کہ بنگلہ دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس لیے پہلا روزہ 24 مارچ 2023 کو ہوگا۔
دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیج فارس ممالک میں بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے 21 مارچ کو اجلاس ہوا جس میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔ لہٰذا ان ممالک میں کل 23 مارچ کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ