9 مارچ، 2023، 7:52 PM

مودی حکومت چین اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی پر فوجی کارروائی کرسکتی ہے، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

مودی حکومت چین اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی پر فوجی کارروائی کرسکتی ہے، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی شائع کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین بھارت اور پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی اور تناو کی حالت برقرار رہے گی جبکہ مودی حکومت اس دوران فوجی کارروائی بھی کرسکتی ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی انٹیلی جنس کمیونٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے وقت میں چین اور پاکستان کے ساتھ بھارت کے تعلقات میں تناؤ مزید بڑھ سکتا ہے جس کا جواب بھارت فوجی کارروائی سے دے سکتا ہے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابقہ حکومتوں کے مقابلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یہ خدشہ بڑھ گیا ہے کہ چین اور پاکستان کی طرف سے کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی کے جواب میں بھارت اپنی فوج تعینات کر سکتا ہے۔ 
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ سے باہر خطرات کی تشخیص کی سالانہ رپورٹ امریکی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی۔ 
 
چین بھارت کشیدگی کے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے باوجود بھارت اور چین کے تعلقات خراب ہوں گے۔ چین اور بھارت سرحد پر جاری تنازع کو بات چیت کے ذریعے کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم اس کے باوجود دونوں ملکوں کے تعلقات میں تناؤ رہے گا۔

امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں پاک بھارت کشیدگی کو بھی امریکی مفادات کے لیے ایک خطرے اور بڑی تشویش کے طور پر متعارف کیا گیا ہے۔ مذکورہ رپورٹ میں پاک بھارت تعلقات کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے دونوں ملکوں کے درمیان جاری تناو میں اضافہ ہوگا۔

امریکی انٹیلی جنس نے کشمیر کو پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی ایک اہم وجہ قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021 میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کے بعد دونوں ممالک تعلقات میں موجودہ پرسکون حالت کو مزید تقویت دینے کے خواہاں ہیں۔ تاہم وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بھارت کی جانب سے ماضی کی نسبت زیادہ امکان ہے کہ وہ پاکستانی کارروائیوں کا فوجی طاقت سے جواب دے گا۔

News Code 1915166

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha