28 فروری، 2023، 2:00 PM

امریکہ کا سعودی وزیر خارجہ کے دورہ یوکرین کا خیر مقدم

امریکہ کا سعودی وزیر خارجہ کے دورہ یوکرین کا خیر مقدم

امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے یوکرین کے دورے کا خیرمقدم کیا اور یوکوین کو 400 ملین ڈالر سے زیادہ کی سعودی امداد کو سراہا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے سعودی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ یوکرین پر تبصرہ کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ہم انسانی ہمدردی اور توانائی کے شعبے کے عہدیداروں کے اعلیٰ سطحی سعودی وفد ہمراہ سعودی وزیر خارجہ کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم سعودی عرب کی طرف سے یوکرین کو توانائی اور دیگر بنیادی اشیاء کی مد میں 400 ملین ڈالر سے زیادہ کی امداد دینے کے اعلان کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں، جس کی جلد فراہمی متوقع ہے۔

نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ ہم نے یوکرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے ایسے اقدامات کیے ہیں جو اس کی سلامتی، اقتصادی بحالی، توانائی کے تحفظ اور روسی حملوں کی وجہ سے جاری انسانی بحران سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔ ہم سعودی عرب جیسے فریق کے اقدامات کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتے ہیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا اس سے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں مدد ملے گی؟ پرائس نے کہا کہ یہ آٹھ دہائیاں پرانے تعلقات ہیں اور یہ ایک اہم تعلقات ہیں جن کی ہم قدر کرتے ہیں اور ہمارے متعدد مفادات ہیں اور جب بات سعودی شاہی ریاست کی ہو تو ہم ہمیشہ اس کی تعریف کرتے ہیں جب ہمارے شراکت دار بدلے میں ہمارے دوسرے شراکت داروں کو اہم امداد فراہم کرتے ہیں۔

News ID 1914969

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha