عمران خان کی تھانہ سنگ جانی اسلام آباد میں درج مقدمے میں عمران خان کی حفاظتی درخواست ضمانت پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر نجی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دوسرے روز سماعت کی۔
عدالت نے پیش ہو کر وضاحت نہ دینے پر عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے انہیں شام ساڑھے چھ بجے تک ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا البتہ عمران خان مقررہ وقت تک پیش نہ ہوسکے۔لاہور ہائی کورٹ نے عدم پیروی پر عمران کان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی پیش نہ ہونے پر حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔
جسٹس باقر نجفی نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت نے 6:30 منٹ پر طلب کیا لیکن درخواست گزار عدالت پیش نہیں ہوئے، عدالت عدم پیروی پر درخواست خارج کرتی ہے۔
وقفے کے بعد شام ساڑھے چھ بجے سماعت
چیئرمین عمران خان کی زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کیلیے روانگی سے قبل سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی اور عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے پی ٹی آئی چیئرمین کے شام ساڑھے چھ بجے تک عدالت پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
اس سے قبل جسٹس علی باقر نجفی نے عمران خان کے وکلا کو ریمارکس دیے کہ آپ اپنی درخواست واپس لے لیں اور جب عمران خان ٹھیک ہوں تو دوسری درخواست دائر کریں۔
آپ کا تبصرہ