مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کے صدر شی جن پنگ نے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس میں ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کا باضابطہ استقبال کیا۔
استقبالیہ تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور اعلیٰ سطحی وفد کی نیشنل پیپلز کانگریس آمد پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور جب ایرانی صدر کانگریس کی عمارت میں داخل ہوئے تو آنر گارڈ کے تین ارکان نے استقبالیہ مارچ کیا۔
باضابطہ استقبالیہ تقریب میں ایران اور چین کے صدور کی یادگاری تصویر لینے کے بعد دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کے ارکان کا تعارف کرایا گیا۔
بعد ازاں صدر رئیسی اور شی جن پنگ اپنی مخصوص نشستوں پر آئے جس کے بعد دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور پھر ایران اور چین کے صدور نے پروٹوکول کے موجود مخصوص دستوں کا جائزہ لیا۔ دونوں سربراہان مملکت کے دوبارہ اپنی مخصوص نشستوں پر آنےکے بعد ڈاکٹر رئیسی اور شی جن پنگ کے سامنے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
سرکاری استقبالیہ تقریب کے فوراً بعد دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی وفود کے دو طرفہ مذاکرات ہوئے۔ اس اجلاس کے بعد دونوں صدور کی موجودگی میں ایران اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کی اہم دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ