مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈٖیا سے نقل کیاہےکہ ڈاکٹر عارف علوی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو مبارکباد کا خط لکھا، جس میں عارف علوی نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات لسانی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر استوار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں میں ان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
صدر مملکت نے رہبر معظم انقلاب کی صحت اور خوشی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
آپ کا تبصرہ