مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی برّی فوج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ ترک حکام کی درخواست پر ایران کی فوج، ترکی کے زلزلہ زدہ جنوبی علاقوں میں فیلڈ اسپتال قائم کر رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ فیلڈ اسپتال پچاس بیڈ پر مشتمل ہوگا جہاں ایمرجنسی وارڈ، آپریشن تھیئیٹر، دواخانہ، لیباریٹری اور متعدد دیگر حصوں میں زلزلے کے متاثرین کو خدمات پیش کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے علاوہ آرتھوپیڈی، انفیکشن، ایمرجنسی، خواتین اور بچوں کے ڈاکٹروں اور نرسوں پر مشتمل ساٹھ رکنی ٹیم ترکی روانہ کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے کے فورا بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے امدادی سامان کی فوری ترسیل کا کام شروع کردیا تھا۔
ایران کی برّی فوج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ ترک حکام کی درخواست پر ایران کی فوج، ترکی کے زلزلہ زدہ جنوبی علاقوں میں فیلڈ اسپتال قائم کر رہی ہے۔
News ID 1914633
آپ کا تبصرہ