مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی بری افواج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے بری افواج کی جانب سے اپنی جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ زمین اور فضا میں بر وقت اور صحیح طریقے سے نقل و حمل اور تیزی سے حرکت کرنے کی صلاحیت زمینی افواج کے مقاصد میں سے ایک ہے یعنی اس طاقت کو ہر ممکن حد تک بڑھا سکے۔ ہماری زیادہ تر توجہ بہت بھاری نقل و حرکت ﴿سپر ہیوی موبیلیٹی﴾ پر ہے، جس کا مطلب ہے حرکت پذیر ٹینک اور انتہائی بھاری فوجی سازوسامان۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ گزشتہ سالوں کے دوران اور خاص طور پر اس سال بری فوج میں کمانڈروں اور جوانوں کی عزم و ہمت سے ہم نقل و حرکت کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک منفرد ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہوئے۔
آج بری افواج 90 فیصد نقل و حرکت تک پہنچ چکی ہیں جو کہ دنیا کی فوجوں میں منفرد ہے۔
جنرل حیدری نے کہا کہ اس میدان میں ہم نے مقامی ماہرین کی صلاحیت، خود کفالتی کے جہاد اور ملک کی دفاعی صنعت کے تعاون سے اپنے ساز و سامان اور ہتھیاروں کو جدید بنانے کی کوشش کی ہے۔
بری افواج کے کمانڈر نے مزید کہا کہ اٹھائے گئے اقدامات سے بری افواج کی جنگی قوت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ہم اس میدان میں اعلیٰ ترین کامیابیوں تک پہنچ چکے ہیں۔ بلاشبہ آج کی کامیابیاں آرمی گراؤنڈ فورسز کے ایک کمانڈروں اور عملے کے ایک ایک فرد کی کوششوں کے مرہون منت ہیں۔
آپ کا تبصرہ