مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے حلب شہر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورے کے دوران ایرانی امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔ یاد رہے کہ ایرانی امداد شام پہنچنے والی پہلی امداد میں ایک تھی۔
خیال رہے کہ 7.8 شدت کے زلزلہ کی وجہ سے جنوبی ترکیہ اور شمالی شام میں ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ابھی تک زخمیوں یا جاں بحق ہونے والوں کو ملبے کے نیچے سے نکالنے کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب زلزلہ زدگان کی بحالی اور انہیں انسانی امداد رسانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ