6 فروری، 2023، 9:28 AM

جہاد اسلامی فلسطین کا شیخ خضر عدنان کی گرفتاری پر رد عمل؛مقاومت کے شعلوں کو بجھایا نہیں جاسکتا

جہاد اسلامی فلسطین کا شیخ خضر عدنان کی گرفتاری پر رد عمل؛مقاومت کے شعلوں کو بجھایا نہیں جاسکتا

جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں جنین میں جہاد اسلامی کے رہنما شیخ خضر عدنان کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، العہد ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم جہاد اسلامی نے اپنے رہنما شیخ خضر عدنان کی گرفتاری کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آج علی الصبح قابض صہیونی افواج کی جانب سے جنین شہر میں جہاد اسلامی نماؤں اور مجاہدین پر حملہ اور گرفتاری فلسطینی عوام کے پختہ ارادے اور فلسطینی مجاہدین کی استقامت اور عزم کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ شیخ خضر عدنان، فیلڈ کمانڈر خالد غوادرہ، اور فلسطینی قوم کے متعدد بھائیوں اور فرزندان کی جنین میں گرفتاری القدس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ہماری قوم کے قیام کی بڑھتی ہوئی شدت کی وجہ سے صیہونی حکومت کی شدید سراسیمگی کو ظاہر کرتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شیخ خضر عدنان اور ان کے مجاہد برادران ناجائز قبضے کے خلاف نئی مہمات اور قابض صہیونیوں کے خلاف شدید ہوتی جد و جہد کی قیادت کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فلسطینی قیدیوں کی ہڑتال کی مہم جس نے کئی اہم فتوحات حاصل کیں، میں بھی شیخ خضر عدنان کا کردار ناقابل انکار ہے۔

جہاد اسلامی نے کہا کہ تاہم فلسطینی عوام، مقاومت کے قائدین اور کارکنان پر قابض صہیونیوں کے حملے قیام کی طاقت کو کم اور مقاومت کے شعلے کو بجھا نہیں سکتے۔ یہ جارحیتیں سرزمین فلسطین کی آزادی اور ہمارے مقدسات کی تطہیر کے لیے جہاد پر ہمارے عزم و حوصلے کو بڑھا دیں گی۔

واضح رہے کہ صہیونی فورسز نے آج مغربی کنارے پر حملے کے دوران شیخ خضر عدنان کو گرفتار کیا۔

News ID 1914554

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha