مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم جہاد اسلامی کے رہنما خضر عدنان نے پیر کے روز اپنا وصیت نامہ تحریر کیا ہے۔ جہادی رہنما نے اپنے وصیت نامے میں لکھا ہے کہ شہادت کے دن قریب ہیں لہذا وصیت نامہ لکھنا مناسب ہے۔ میں اس حالت میں اپنی وصیت لکھ رہا ہوں کہ میرے بدن کی چربی اور گوشت ختم، ہڈیاں کمزور اور جسمانی طاقت جواب دے چکی ہے۔
انہوں نے بیوی اور بچوں کو وصیت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خدا سے ڈرتے رہیں اور اس کا فضل و کرم مانگتے ہوئے اسی سے متصل رہیں۔ صلہ رحمی کریں؛ نماز اور زکات کی ادائیگی اور حقوق اللہ کے تحفظ میں کوشاں رہیں۔ یقین کریں فلسطینی شہدا کا گھرانہ بہترین گھرانہ ہے۔
وصیت نامے میں جہادی رہنما نے اپنی قوم سے مخاطب ہوکر لکھا ہے کہ آپ پر درود ہو۔ خدا کی رحمت پر بھروسہ کرتا ہوں کیونکہ اس کے وعدے ہر صورت میں پورے ہوں گے۔ غاصب صہیونیوں کے مظالم سے آپ مایوس نہ ہوجائیں۔ اللہ کی نصرت اور کامیابی قریب ہے۔ تمام شہداء کے خاندانوں، قیدیوں اور آزادی کے خواہاں انقلابیوں کو میرا سلام پہنچادیں۔
آپ کا تبصرہ