2 فروری، 2023، 7:33 PM

ایران کا یمن کو ہتھیار بھیجنے کے دعوے پر ردعمل

ایران کا یمن کو ہتھیار بھیجنے کے دعوے پر ردعمل

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کی جانب سے یمن کو بھیجے گئے ہتھیاروں کی دریافت کے دعوے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنی ایک ٹویٹ میں بعض میڈیا ذرائع کی خبروں کو مسترد کیا جن میں کہا گیا ہے کہ فرنچ فوج کی اسپیشل فورسز نے یمن بھیجے گئے ایرانی ہتھیاروں کو دریافت کیا ہے۔ انہوں نے ایسے الزامات کو سیاسی مقاصد کے تحت اور عالمی رائے عامہ کو غلط سمت منحرف کرنے کے مترادف قرار دیا۔

کنعانی نے زور دیا کہ وہ ممالک جو فوجی سودوں اور انٹیلی جنس امداد کی صورت میں یمن پر حملہ کرنے والے ملکوں کی مدد کرنے اور یمنی عوام کے غیر انسانی محاصرے میں مدد فراہم کرنے میں براہ راست ملوث ہیں، دوسروں پر الزام لگانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان ممالک کے لیے بہتر ہے کہ وہ یمن کے بے دفاع اور مظلوم عوام کے خلاف مسلط کردہ جنگ میں اپنی ذمہ داری سے پہلو تہی کرنے کے بجائے جلد از جلد اس ظالمانہ جنگ میں اپنی موقع پرستی اور منافع خوری کو ختم کریں۔

News ID 1914511

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha