مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے بیلجیئم کی وزیر خارجہ حجا لحبیب کی درخواست پر ان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماوں نے دوطرفہ دلچسپی کے اہم امور اور تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
بیلجیئم کی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے یہ بھی کہا کہ ان کا ملک ایران کے زلزلے سے متاثرہ شہر خوئے کے لیے ضروری امداد بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے ایران میں حالیہ زلزلے پر ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور حجا لحبیب نے فون کال کے دوران دوطرفہ قونصلر تعاون کی تازہ ترین صورتحال کے ساتھ ساتھ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بیلجیئم کی وزیر خارجہ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دوطرفہ تعاون اور مشترکہ کوششوں کی بدولت ایران اور بیلجیئم کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
آپ کا تبصرہ