26 جنوری، 2023، 10:15 AM

سعودی جارح اتحادیوں کے حملے میں 9 یمنی شہری شہید اور زخمی

سعودی جارح اتحادیوں کے حملے میں 9 یمنی شہری شہید اور زخمی

ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے صوبہ صعدہ پر جارح سعودی اتحادیوں کے حملے میں 9 افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں پر سعودی جارح اتحادیوں کے حملوں میں 3 یمنی شہری شہید اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔

یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران سعودی جارح اتحاد نے حدیدہ میں 61 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

جارح سعودی اتحاد جس نے حالیہ دنوں میں یمن میں اپنے جرائم کا دوبارہ آغاز کیا ہے، کئی علاقوں کو راکٹ اور آرٹلری حملوں سے نشانہ بنایا جن میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں جارح سعودی اتحاد نے جنگ بندی کی عدم تجدید کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یمن کی ہمہ گیر ناکہ بندی جاری رکھنے کے علاوہ اس ملک پر متعدد حملے کیے ہیں۔

News ID 1914393

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha