23 جنوری، 2023، 4:15 PM

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ:

یورپی یونین سپاہ پاسداران کو دہشت گردوں کی فہرست میں نہیں ڈال سکتی

یورپی یونین سپاہ پاسداران کو دہشت گردوں کی فہرست میں نہیں ڈال سکتی

جوزف بوریل نے کہا کہ یورپی یونین کی عدالت کی منظوری کے بغیر سپاہ پاسداران کو نام نہاد "دہشت گرد" کی فہرست میں نہیں ڈالا جاسکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو نام نہاد دہشت گردی کی لسٹ میں ڈالنے کی غیر معقول درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یورپی یونین میں عدالتی فیصلے کے بغیر ایسا نہیں کر سکتے۔

انہوں نے برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے پہلے کہاکہ آپ عدالت کے فیصلے کے بغیر ایسا فیصلہ نہیں کر سکتے اور اس حوالے سے عدالت کو پہلے فیصلہ کرنا چاہیے۔ جن کو ہم پسند نہیں کرتے انہیں دہشت گرد نہیں کہہ سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے کہ یورپی یونین کارروائی کرے، یورپی یونین کے رکن ممالک میں سے کسی ایک عدالت کو اس معاملے پر ایک غیر متنازعہ اور قطعی قانونی فیصلہ جاری کرنا ہوگا۔
 

News ID 1914339

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha